سیالکوٹ اور لندن کے درمیان پی آئی اے کی براہ راست پرواز کا آغاز

0
193

لندن(اے ون نیوز)قومی ایئر لائن (پی آئی اے ) نے سیالکوٹ اور لندن کے درمیان براہ راست ہفتہ وار پرواز کا آغاز کردیا اور لندن سے پہلی پرواز آج صبح سیالکوٹ پہنچی۔ترجمان پی آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیالکوٹ اور لندن کے درمیان براہ راست پرواز کا آغاز گزشتہ ایک برس کے دوران پی آئی اے کا دسوان نیا روٹ ہے اور اب سے برطانیہ اور پاکستان کے درمیان ہفتہ وار 20 پروازیں جائیں گی۔

سیالکوٹ سے لندن جانے والی قومی ایئرلائن کی پہلی پرواز پی کے 777 نے آج صبح ( 11 ستمبر ) کو اڑان بھری۔اس موقع پر سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تقریب کا انعقاد کیا گیا، وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار، پی آئی اے ہیڈ آف سیکیورٹی ایئر کموڈور شاہد قادر، چیئرمین ایس آئی اے ایل ندیم انور قریشی سمیت پی آئی کے دیگر اعلیٰ حکام نے پہلی پرواز سے جانے والے مسافروں کو رخصت کیا۔

قبل ازیں، آج صبح پرواز پی کے 778 لندن سے سیالکوٹ پہنچی تھی، لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے روانگی سے قبل پی آئی اے کنٹری مینیجر سراج قاضی اور دیگر حکام نے مسافروں کو رخصت کیا تھا۔وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا کہ سیالکوٹ اور لندن کے درمیان پروازوں کا آغاز سیالکوٹ کے عوام اور قریبی علاقوں کے دیرینہ مطالبے کی تکمیل ہے جس سے شہریوں کو براہ راست پرواز کی سہولت حاصل ہوگی۔


انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ اور لندن کے درمیان براہ راست سے قومی ایئرلائن کی آمدن میں مزید اضافہ ہوگا اور ایئرلائن کے کارگو بزنس کی توسیع میں مدد بھی ملے گی۔غلام سرور خان نے مذکورہ اقدام پر قومی ایئرلائن کے چیف ایگزیکٹو افسر ایئرمارشل ارشد ملک اور ان کی ٹیم کو مبارک باد دی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here