یوم سیاہ،ترجمان پاک فوج نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس کی ڈی پیز سیاہ کر دیں

0
29

راولپنڈی(اے ون نیوز) مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کیخلاف آج ملک بھر میں یوم سیاہ منایا جائے گا، اسی مناسبت سے ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے اپنے سرکاری اور ذاتی ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکائونٹس کی ڈی پیز کو سیاہ رنگ سے بدل دیا۔

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بڑی تعداد میں سوشل میڈیا صارفین نے بھی اپنی ڈی پیز سیاہ کر دیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ذاتی ٹوئٹر اکائونٹ جبکہ تحریک انصاف کے بھی ٹوئٹر اکاؤنٹس کی ڈی پیز سیاہ ہوگئیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here