یوٹیوب چینلز پرریٹنگ بڑھانے کےلئے شرمناک رجحان زور پکڑنے لگا

0

لاہور (اے ون نیوز) یوٹیوب چینلز پرگھروں کی صفائی، موٹر سائیکل کی دھلائی، کچن میںکھانا پکانے، بھےنسوں کو نہلانے اور چار پائیوں پر لیٹ کر جسم کے مخصوص حصوں کی نمائش کا رحجان غیر معمولی طور پر بڑ ھ گیا۔

سوشل میڈیا پردیہاتی عورتوں کی اداوں کو لائیک کرنے والوں کی تعداد کروڑوں تک پہنچ گئی، سکرین پر دکھائی دینے والی سادہ خواتین کے چینلز اشتہارات سے بھر گئے،سروے رپورٹ کے مطابق دیہات میں شوشل میڈیا بارے سمجھ بوجھ کا رحجان بڑھنے لگا ہے، سوشل میڈیا پرجاپان، کوریا، چائنہ، تھائی لینڈ، فلپائن او ردیگر یورپی ممالک میں نیم برہنہ ہو کر خواتین گھروں میں کام کاج کرتی نظر آتی ہیں، لیکن پاکستانی خواتین بھی دولت کمانے کی لالچ میں یو ٹیوب چینلز پر اس شرمناک فعل کی ادائیگی مےں کسی سے کم نہیں نظر آرہیں،

رپورٹ کے مطابق اس شرمناک فعل کی ادائےگی کے باعث انکو لائیک کرنےوالوں کی زےادہ تر عمریں50سال سے زائدہے، جسکی وجہ سے انکے چینلز پر اشتہارات کی بھر مار ہو گئی ہے اور لائےک کئی ملین ہونے کی وجہ سے ہی سادہ لو دیہاتی خواتین ماہانہ لاکھوں روپے کمانے میں مصروف ہو گئی ہیں ،اور اس بڑھتے ہو ئے رحجان کے باعث روزانہ مزید خوبصورت خواتین یو ٹیوب چینلز کی تعداد مےں غیر معمولی اضافہ رےکارڈ کےا گیا ہے ،

واضح رہے کہ شرمناک فعل کی ادائیگی کے دوران لائیک کرنےوالوں سے آن لائن فحش گفتگو بھی کی جاتی ہے ، رپورٹ کے مطابق اگر متعلقہ اداروں نے اس بڑھتے ہو ئے شرمناک رجحان کو کنٹرول نہ کیا تو دولت کمانے کی حوس میں بے شرم خاندانوں کے ساتھ ساتھ اےسا فعل کرنے والے سادہ لوح خواتین کی کام کاج کے دوران فلم بناکر اس مکرو ہ دھندے کی دلدل میں دھکیل سکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here