تبدیلی سرکار کی ایک سالہ کارکردگی صفر جمع صفر ہے،راشد بشیرسیال

0

جوہانسبرگ(ندیم شبیر سے) پاکستان مسلم لیگ ن کیپ ٹائون کے رہنما راشد بشیر سیال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے اپنی ہر بات پر یوٹرن لینے کا ریکارڈ قائم کر لیا ہے تبدیلی سرکار کی ایک سالہ کارکردگی صفر جمع صفر ہے اس ایک سال میں حکومت نے اپوزیشن کی پکڑ دھکڑ کے سوا کچھ نہیں کیا اور اب بھی حکومت کی ساری توجہ اپوزیشن کو دبانے پر لگی ہوئی ہے جتنی توجہ حکومت اپوزیشن کو دبانے میں لگی ہوئی ہے۔اگر اس میں سے تھوڑی سی توجہ اگر حکومت عوام کی حالت بہتر کرنے کی طرف دیتی تو آج عوام ان سے نجات کی دعائیں نہ مانگ رہی ہوتی حکومت کی انتقامی کاروائیاں قومی یکجہتی کے لئے زہر قاتل ہیں۔

عمران خان قوم کو بتائیں کہ ایک سال کے دوران ملک و قوم کا کون سا مسئلہ حل کیا گیا عوام کو ریلیف کی بجائے تکلیف دینے والی حکومت زیادہ دیر نہیں چل سکتی۔انہوں نے کہا کہ قوم مسئلہ کشمیر پر کوئی سودے بازی قبول نہیں کرے گی حکومت مسئلہ کشمیر پر موثر سفارت کاری نہیں کر سکی مسئلہ کشمیر پر پیدا ہونے والی یکجہتی کو حکومت نے خود خراب کیا ہے کمزور حکومت کشمیریوں کا مقدمہ نہیں لڑ سکتی بزدل حکمران کشمیر آذاد نہیں کروا سکتے مسئلہ کشمیر میں ٹرمپ کی دلچسپی کسی گریٹ گیم کا حصہ محسوس ہوتی ہے کشمیر کا مسئلہ کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here