ڈی جی گوادر پورٹ عاصم ٹوانہ کا گوادر منی پورٹ (فش ہاربر)کادورہ

0

کراچی۔(خورشیدرحمانی)ڈی جی گوادر پورٹ عاصم ٹوانہ کا گوادر منی پورٹ (فش ہاربر) کا دورہ کیا۔ڈی جی گواردر کے ہمراہ ڈائریکٹر میرین کپٹن گل محمد۔ اور پی ایس ٹو ڈی جی شھداد رند تھے۔

۔ڈی جی گواردر کا او آئی سی منی پورٹ(فش ہاربر) انجینئر لیاقت بلوچ اور نے ان کا استقبال کیا۔ گوادر منی پورٹ کے آکشن ہال، آئس فیکڑی، کولڈ اسٹوریج، فلوٹنگ جے ٹی اور مختلف سائیٹوں کا دورہ کیا اور او آئی سی منی پورٹ(فش ہاربر) انجینئر لیاقت بلوچ نے تفصیلی بریفنگ دی

۔ڈی جی گوادر پورٹ اتھارٹی عاصم ٹوانہ نے او آئی سی منی پورٹ(فش ہاربر) انجینئر لیاقت بلوچ کی سربراہی میں منی پورٹ ملازمین و ماہیگیرپر مشتمل ایک کمیٹی بنانے کی منظوری دی۔ڈی جی گوادر پورٹ عاصم ٹوانہ نے کہا کہ گوادر فش ہاربر ماہیگیروں کا ذریعہ معاش تھا، ہے اور رہے گا۔

گوادر کے ماہیگیروں کی فلاح و بہبود کے لیے گوادر پورٹ و منی پورٹ اپنا کردار ادا کرینگے۔۔گوادر کے ماہیگیر ملکی معیشت کے لیے اربوں روپے کی ماہیگیری کررہے ہیں۔گوادر کی مچھلیاں دنیا بھر میں برآمد ہورہی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here