مہک نورنئے ڈرامہ” مرز امجنوں مہیوال“میں سرائیکی اور پنجابی گیت پر پرفارم کریں گی

0

لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکارہ مہک نورنئے ڈرامہ” مرز امجنوں مہیوال“میں سرائیکی اور پنجابی گیت پر پرفارم کریں گی۔اداکارہ نے دونوں گیتوں پر ریہرسل کا آغاز کردیا۔ ادکارہ نے بتایاکہ یہ نیا ڈرامہ آئندہ جمعہ سے شروع ہورہا ہے جس میں نسیم وکی، اکرم اُداس اور ہنی الیبلا مرز امجنوں اور مہیوال کا کردار نبھارہے ہیں جبکہ میں ان سب کے خیالوں کی شہزادی ہوں اس میں میرا مرکزی کردار ہے جس کے لیے میں بہت محنت کررہی ہوں۔مہک نور نے مزید کہا کہ اب سٹیج پر اچھے اورمعیاری موضوعات پیش کیے جارہے ہیں جس سے تھیٹر ہالز میں رونقیں بڑھ رہی ہیں۔مصنف وہدایتکار نسیم وکی نے اس ڈرامہ کو بہت محنت اور لگن سے تیار کیا ہے جبکہ میں اس میں ایک سرائیکی اور ایک پنجابی گیت پر پرفارم کروں گی جس کی ریہرسل میں نے اپنے کوریوگرافر سے شروع کردی ہے مجھے اُمید ہے کہ میر ا ڈرامہ شائقین کو مدتوں یادرہے گا کیونکہ اس پر بہت محنت کی جارہی ہے جبکہ تمام فنکاروں کے لیے لباس کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا ہے جبکہ میں نے دو لاکھ روپے کے نئے ملبوسات خاص اس ڈرامہ کے لیے تیار کروائے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here