ڈوپلیسی نے جنوبی افریقی ایوارڈز میلہ لوٹ لیا

0
51

جوہانسبرگ (ندیم شبیر سے) جنوبی افریقہ کے مایہ ناز کرکٹر فاف ڈوپلیسی نے جنوبی افریقی ایوارڈز کا میلہ لوٹ لیا اور سال کے بہترین پلیئر کے علاوہ ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کی ٹرافی بھی قبضے میں کر لی ہے۔تفصیلات کے مطابق کوینٹن ڈی کاک مینز ٹیسٹ اور ڈیوڈ ملر ٹی 20 کے بہترین کھلاڑی قرار دئیے گئے ہیں جبکہ فاسٹ باﺅلر کاگیسو ربادا کو جنوبی افریقہ فینز پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ سے نوازا گیا، سی ایس اے ڈیلیوری آف دی ایئر ورنون فیلینڈر کو ملی، جو انہوں نے رواں برس کے اوائل میں منعقدہ جوہانسبرگ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستانی اوپنر اظہرعلی کو آﺅٹ کرنے پر کی تھی۔ویمنز کرکٹ میں ڈین وان نیکرک جنوبی افریقہ کی بہترین ویمنز کرکٹر قرار پائیں، ویمنز ون ڈے میں سال کی بہترین کھلاڑی کا اعزاز فاسٹ باﺅلر اور آل راو¿نڈر میریزین کاپ کے حصے میں آیا، شبنم اسماعیل کو ٹی 20 کی بہترین کھلاڑی چناگیا، ٹومی شیکوکونے کو انٹرنیشنل ویمنز نووارد پلیئر کی ٹرافی ملی، اسی طرح ریسی وان ڈیر ڈوسین کو سال کے بہترین مینز کرکٹر کا ایوارڈ دیاگیا جنہوں نے ڈیبیو سیزن میں ون ڈے میں 73 اور ٹی 20 میں 133 کے سٹرائیک ریٹ سے رنز بنائے، اس سے قبل انہوں نے 2019ءون ڈے ورلڈ کپ مہم میں بھی کئی غیرمعمولی پرفارمنس پیش کی تھیں۔ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کے زیادہ وکٹیں لینے والے ڈیل سٹین کو سٹریٹ وائز ایوارڈ سے نوازاگیا ہے، سال کے بہترین جنوبی افریقی امپائر کی ٹرافی شوان جورج کو دی گئی، بونگینی جیلی کی بھی ستائش کی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here