عمران خان لٹیروں کو بھاگنے نہ دیں،قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس لیں،رانا مامون رشید

0

جوہانسبرگ(ندیم شبیر سے)پاکستان تحریک انصاف جنوبی افریقہ کے رہنما رانا مامون رشید نے کہا ہے کہ 35سالوں میں ملک لوٹنے والے اب کس منہ سے علاج کے لئے لندن جانے کی کوشش کر رہے ہیں انہوں نے پاکستان میں ایسا کوئی ہسپتال نہیں بنایا جہاں یہ اپنا ہی علاج کروا سکیں،ان سے پاکستان کی لوٹی ہوئی دولت واپس لے کر پھر ہی ملک سے باہر جانے دیا جائے،پاکستان کی سیاست میں اب لٹیرے خاندان کی کوئی جگہ نہیں ہے،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانامامون رشید نے مزید کہا پاکستان کا بچہ بچہ قرض میں ڈوبا ہوا ہے ان کے بچے کھربوں پتی پیدا ہوتے ہیں،پاکستان میں غریبوں کو دو وقت کی روٹی بھی نصیب نہیں ہے ان کے بچے لندن میں عیاشی کر رہے ہیں،انہوں نے کہا شہباز شریف نے اربوں روپے کا قرضہ لے کر لاہور پر لگا دیا ہے جبکہ جنوبی پنجاب کے لوگ صاف پانی کو ترس گئے ہیں،ان کو میڈیکل کی سہولت بھی میسر نہیں وہ ترس ترس کر مر رہے ہیں اب کرپٹ ٹولے کا حساب لینے کا وقت آ گیا ہے ہیں،عمران خان کو ان کا کڑا احتساب کرنا چاہئے،

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here