پہلی بار ڈیزل کے بغیر حکومت برداشت نہیں ہورہی،مامون راجپوت

0

جوہانسبرگ(ندیم شبیرسے)پاکستان تحریک انصاف جنوبی افریقہ کے رہنما مامون راجپوت نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو اپنے کرپٹ لیڈروں سے نجات کیلئے آزادی مارچ کرنا چاہے جنہوں نے قومی دولت لوٹ کر بیرون ملک جائیدادیں اور کاروباری ٹائیکون بنائے ہوئے ہیں اوراب نیب کے شکنجے میں عدالتی فیصلوں پر جیل میں ہیں لیکن لوٹی گئی قومی دولت واپس کرنے کو تیار نہیں ۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مامون راجپوت نے کہا کہ موجودہ حکومت عوامی ووٹوں سے اقتدار میں آئی جو اپنی مدت پوری کرے اپوزیشن مزید چار سال انتظار کرے۔اورعوام میں اپنی مقبولیت بڑھائے انہوں نے کہا کہ پہلی بار ڈیزل کے بغیر حکومت برداشت نہیں ہورہی. اقتداز کے مزے لوٹنے والے دوبارہ چور دروازے سے اقتدار حاصل کرنے کیلئے بربادی مارچ کی تیاریاں کررہی ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here