ایک سو ستتر کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی کیوں چلائی؟ ڈرائیور نے دلچسپ وجہ بتادی

0
150

لندن(اے ون نیوز)برطانوی کاؤنٹی کیمبرج شائر میں پولیس نے کار ڈرائیور کو 177 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلانے پر پہلے گرفتار اور پھر فوری رہا کردیا گیا۔


برطانوی کاؤنٹی کیمبرج شائر کے گاؤں یاکسلے کے قریب موٹر وے پر سلور رنگ کی گاڑی تیز رفتار سے جارہی تھی جس پر پولیس نے گاڑی کا پیچھا کیا اور اسے روک لیا۔پولیس کی جانب سے تیزرفتاری کی وجہ معلوم کرنے پر کار ڈرائیور نے حیران کن جواب دیا جس پر پولیس نے بھی اسے بغیر کسی جرمانے کے جانے دے دیا۔

کار ڈرائیور نے پولیس کو تیز رفتاری کی وجہ ’رفع حاجت‘ کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے باتھ روم کی تلاش ہے۔مقامی پولیس نے بھی اس واقعے کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا ہے جس پر طنز و مزاح کا سلسلہ جاری ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here