‘کارکردگی’ دکھانے پر اسد عمر اور محمد عامر میں دلچسپ مکالمہ

0
83

اسلام آباد(اے ون نیوز)سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے سوشل میڈیا پر تمام مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دی لیکن ساتھ ہی پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھی خوشی برقرار رکھنے کی درخواست کی۔

سابق وزیر خزانہ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ ’تمام مسلمانوں کو عید مبارک، اللہ سب کی رمضان کی عبادت قبول کرے۔۔۔اور پاکستان کرکٹ ٹیم سے درخواست کے اس خوشی کے ماحول کو کم سے کم چند دن ایسا ہی رہنے دے‘۔

اسد عمر کے اس پیغام پر ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل محمد عامر نے انہیں جواب میں یقین دلایا کہ ‘ ہم پوری کوشش کریں گے’ لیکن ساتھ ہی تحریک انصاف کے رہنما سے گزارش کی کہ آپ لوگ بھی ایسے کام کرنا کہ پورا پاکستان ہمیشہ خوش رہے۔

تمام مسلمانوں کو عید مبارک. اللہ سب کی رمضان کی عبادت قبول کرے. اور پاکستان کرکٹ ٹیم سے خصوصی درخواست کے اس خوشی کے ماحول کو کم سے کم چند دن ایسا ہی رہنے دے

اس پر اسد عمر نے محمد عامر کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ بڑے کھلاڑی بڑے اسٹیج پر پرفارم کرتے ہیں، تم ایک دفعہ پھر اس ٹورنامنٹ میں اپنی کلاس ثابت کرو گے اور بھارت کے میچ میں کوہلی اور روہت کی وکٹ تمہاری ہیں!


واضح رہے کہ عید سے قبل پاکستان نے ورلڈ کپ میں اپنے دوسرے میچ میں انگلینڈ کو زبردست شکست دی جسے کپتان سرفراز احمد نے پوری قوم کیلئے عید کا تحفہ قرار دیا۔

پاکستان اپنا تیسرا میچ کل سری لنکا کے خلاف کھیلے گا جب کہ 16 جون کو قومی کرکٹ ٹیم کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here