پانچ سالوں میں ڈھائی فٹ داڑھی بڑھانے والا شخص

0
91

لندن(اے ون نیوز)32 سالہ لانس ووٹن کا تعلق کینٹکی سے ہے اور وہ پیشے کے لحاظ سے آئی ٹی سپروائزر ہیں۔ کچھ عرصے سے انہوں نے لمبی داڑھی کے حوالے سے کافی نام کمایا ہے۔ووٹن نے جون 2014ء میں داڑھی بڑھانی شروع کی۔ وہ ہالووین پر ایک قزاق کا کاسٹیوم پہننا چاہتے تھے، اسی لیے انہوں نے داڑھی بڑھانی شروع کر دی۔ اکتوبر تک اُن کی داڑھی کافی بڑی ہو گئی تھی۔ اُن کے حجام دوست نے انہیں داڑھی کی بڑھوتری کے لیے کچھ مصنوعات چیک کرنے کا کہا۔

View this post on Instagram

I need to take more pics/vids…. lol I’ve thought about vlogging or live streaming, what do you all think or wanna see? Maybe a live Q&A? Also, I will be doing a giveaway here soon and I’m working on something in the background. I may be launching a little business to start up within the next few months or so. Thank you all the support and positive vibes, you all are awesome and I am blessed 😁🙏🏼 #thanks #beard #longbeard #bigbeard #beardsofinstagram #beardsman #pognophile #livebearded #noshavelife #humpday #nevershaving #beardgains #beardgrooming #beardoil #beardbalm #beardhealth #hairhealth #barber #baldandbearded #flowy #beardsunite #bearded #fashionstatement #malemodel #modeling #actor #moviescene #blessedbeyondmeasure

A post shared by Lance Wooton (@lan_woo) on


ان مصنوعات کے نتائج متاثر کن تھے۔اس کے بعد ووٹن کو داڑھی مونچھوں کے مقابلے میں دعوت دی جانے لگی۔ یہاں اُن کی ملاقات داڑھی کے شوقین دوسرے بہت سے لوگوں سے ہوئی۔ اس کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا کہ اب وہ کبھی شیو نہیں کریں گے۔آج اُن کی داڑھی کی لمبائی 2.5 فٹ ہے اور یہ اُن کے پیٹ سے بھی نیچے تک آتی ہے۔


پچھلے پانچ سالوں میں ووٹن ساری دنیا میں داڑھی کے 30 مقابلوں میں حصہ لے چکے ہیں۔امریکا میں وہ آل نیچرل کیٹیگری میں دوسری اور دنیا بھر میں فل بیئرڈ نیچرل کیٹیگری میں چوتھی پوزیشن حاصل کر چکے ہیں۔اس وقت کئی سپانسر ووٹن کو داڑھی کی خصوصی مصنوعات فراہم کرتے ہیں۔ وہ 2018 میں چند فلموں میں بھی چھوٹے کردار ادا کر چکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here