بھارت کو ورلڈکپ جتوانے کیلئے آئی سی سی کی سازش بے نقاب ہوگئی

0
515

لندن (اے ون نیوز) بھارت کو ورلڈکپ جتوانے کیلئے آئی سی سی کی سازش بے نقاب ہوگئی، بھارتی ٹیم کو ہر میچ میں من پسند بیٹنگ اور سلو وکٹ فراہم کی جانے لگی، جبکہ بھارت کیلئے خطرے کا باعث بننے والی ٹیموں کو غیر متوقع طور پر گرین وکٹوں کا سامنا۔ تفصیلات کے مطابق بظاہر آئی سی سی کی بھرپور کوشش ہے کہ کسی طرح سے بھارت کو ورلڈکپ جتوا دیا جائے۔

اس حوالے سے اب باقاعدہ تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ بھارت کو ورلڈکپ جتوانے کیلئے آئی سی سی کی سازش بے نقاب کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ بھارتی ٹیم کو ہر میچ میں من پسند بیٹنگ اور سلو وکٹ فراہم کی جانے لگی ہے۔ جبکہ بھارت کیلئے خطرے کا باعث بننے والی ٹیموں کو غیر متوقع طور پر گرین وکٹوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بھارت اپنی من پسند وکٹوں کے باعث ہی میچز میں کامیابی حاصل کر رہا ہے۔جبکہ دیگر ایشیائی ٹیمیں فاسٹ وکٹوں کے باعث پریشانی کا شکار ہیں۔ دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ میں فاسٹ باولرز کیلئے باؤنسی وکٹ تیار کی گئی ہے۔ باؤنسی وکٹ کا کینگروز کی ٹیم کو زیادہ فائدہ پہنچنے کا امکان ہے۔ جبکہ میچ کے دوران بارش ہونے کا بھی امکان ہے۔ بارش والے موسم اور باونسی وکٹ کے باعث میچ کے دوران بلے بازوں، خاص کر قومی ٹیم کے بلے بازوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے میچ کے لیے تیار کی گئی وکٹ پر گھاس موجود ہے اور امکان ہے کہ میچ میں فاسٹ بولرز کو مدد ملےگی۔ اس حوالے سے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ سرفراز احمد نے بھارتی ٹیم کو اس کے پسند کی وکٹیں فراہم کیے جانے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ دوسری جانب آسٹریلیا کے خلاف بدھ کو ہونے والے ورلڈ کپ میچ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی تیاریاں جاری ہیں۔پیر کو پاکستان کرکٹ ٹیم نے طویل پریکٹس سیشن کیا۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور بولنگ کے ساتھ ساتھ فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔ یہ بھی واضح رہے کہ ٹاؤنٹن کے موسم میں پہلے سے بہتری آئی ہے تاہم بدھ کو بارش کے امکانات اب بھی موجود ہیں۔ اس حوالے سے صورتحال بدھ کو ہی واضح ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here