خیبر پختونخوا اسمبلی کی 16 نشستوں پر الیکشن ملتوی

0
28

پشاور(اے ون نیوز)الیکشن کمیشن نے قبائلی اضلاع کے 16 حلقوں میں انتخابات 18 دن کے لئے ملتوی کردئیے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا اسمبلی کی 16 نشستوں پر الیکشن ملتوی کردیے، قبائلی اضلاع میں ہونے والے یہ انتخابات 18 دنوں کے لیے ملتوی کیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قبائلی اضلاع کے 16 حلقوں میں انتخابات پہلے 2 جولائی کو شیڈول تھے جو اب 20 جولائی کو ہوں گے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ خیبر پختونخوا حکومت کی قبائلی اضلاع میں صوبائی انتخابات ملتوی کرنے کی سفارش

واضح رہے خیبرپختونخوا حکومت نے الیکشن کمیشن سے انتخابات 20 روز تک ملتوی کرنے کے لئے درخواست کی تھی اور انتخابات ملتوی کرنے کی 6 وجوہات بیان کی گئی تھیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here