کوئٹہ میں فائرنگ سے دو سیکیورٹی اہلکار جاں بحق، ایک زخمی

0
48

کوئٹہ(اے ون نیوز) شہباز ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو لیویز اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ کوئٹہ کے علاقے شہباز ٹاؤن میں فائرنگ سے دو لیویز اہلکار جاں بحق جب کہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ادارے اور سیکیورٹی اہلکار فوری موقع پر پہنچے اور لاشوں اور زخمی شخص کو اسپتال منتقل کیا۔

ایدھی ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی شناخت ہوگئی جن میں لیویز اہلکار محمد صدام اورمحمد زئی گلستان شامل ہیں جن کا تعلق بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ سے ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here