پانچ بچوں کی ہلاکت،ایم ایس ہسپتال کے کمرے کا اے سی اتر گیا

0
110

لاہور(اے ون نیوز) پنجاب حکومت نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ساہیوال میں زیر علاج 5 بچوں کے جاں بحق ہونے کے معاملے کی تحقیقات کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

ساہیوال کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کے چلڈرن وارڈ میں ایئرکنڈیشنڈ کی خرابی کے باعث 5 بچے جاں بحق ہوگئے تھے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی تھی۔

ڈی سی ساہیوال نے اپنے مراسلے میں صوبائی حکومت کو بتایا ہے کہ معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے جب کہ ایم ایس آفس سے اے سی اتروا کر بچوں کے وارڈ میں لگوادیا گیا ہے۔
دوسری جانب ترجمان وزارت صحت پنجاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کروانے کے لئے خصوصی کمیٹی تشکیل دی جاچکی ہے، خصوصی کمیٹی کو واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے فوراً رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، تحقیقاتی رپورٹ جمع کروانے کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here