جنوبی افریقہ میں پاکستان ہائی کمیشن نے جشن آزادی پاکستان اوریوم یکجہتی کشمیرجوش وجذبے کے ساتھ منایا

0
32

پریٹوریا (ندیم شبیر)جنوبی افریقہ میں پاکستان ہائی کمیشن کی جانب سے جشن آزادی پاکستان اور یوم یکجہتی کشمیر جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ یوم آزادی کی تقریب کا آغاز ہائی کمیشن میں پرچم کشائی کی تقریب سے ہوا۔ تقریب میں صدر اور وزیر اعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کرسامعین کو سنائے گئے۔

اس موقع پر مہمان خصوصی ملک محمد احسان اللہ ٹوانہ ، ممبر قومی اسمبلی اور چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ نے کہا ملکی اور بیرونی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے اتحاد قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مودی کی جانب سے مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت کو منسوخ کرنے پر بھی روشنی ڈالی۔اس موقع پر اپنے خطاب میں ہیڈ آف مشن نے 14 اگست کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالی اور ان قربانیوں اور جدوجہد کا ازالہ کیا جس کی وجہ سے قیام پاکستان تشکیل پایا۔ انہوں نے جنوبی افریقہ میں بسنے والی اور کام کرنے والی پاکستانی کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ اپنے ملک کی ترقی کے لئے کام کریں اور جنوبی افریقہ اور دیگر مقامات پر پاکستان کی سازگار اور مثبت تصویر پیش کریں۔ انہوں نے ہندوستانی مقبوضہ کشمیر میں ریاست کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی پر روشنی ڈالی، اور پاکستان کی ہر ممکن حمایت کی یقین دہانی کروائی۔ پروگرام میں جنوبی افریقہ میں کمیونٹی کے ممبروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ آخر میں پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور کشمیریوںکی ہندوستانی قبضے سے آزادی کے لئے دعا کی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here