جوہانسبرگ،18ستمبرسے شروع ہونے والی آٹو پارٹس کی عالمی نمائش میں پاکستان کی5 کمپنیاں شرکت کریں گی

0
85

جوہانسبرگ(ندیم شبیر سے)جوہانسبرگ میں18ستمبر سے شروع ہونے والی آٹو پارٹس کی عالمی نمائش آٹو مکینکا جوہانسبرگ میں پاکستان سے 5 کمپنیاں شرکت کریں گی۔جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں18ستمبر سے شروع ہونے والی آٹو پارٹس کی عالمی نمائش آٹو مکینکا جوہانسبرگ میں پاکستان سے 5 کمپنیاں شرکت کریں گی۔ 4 روزہ نمائش میں ٹڈاپ کے تحت پاکستان پویلین کا انعقاد کیا جائیگا جہاں اٹلس بیٹری، غوری ٹائر، ڈارسن انڈسٹریز، میرا لاسٹک ربر اور نیو ایشیاآٹو موٹیو نامی کمپنیاں اپنی اپنی مصنوعات کی نمائش کریںگی۔

آٹو مکینکا جوہانسبرگ، جنوبی افریقہ کی آٹو سروس انڈسٹری کی صفِ اوّل کی بین الاقوامی نمائش ہے جو کہ ذیلی سہارا ریجن کے تجارتی خریداروں کو اپنی جانب متوجہ کرتی ہے، یہ جنوبی افریقہ میں آٹو موٹیو سیکٹر سے جڑے کاروباری افراد کے لئے ملاقات کا اہم مرکز ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here