امیزون نے بیس ہزارعارضی ملازمین کی بھرتی کیلئے بونس کا اعلان کردیا

0

لندن(اے ون نیوز)امیزون نے 20,000 عارضی ملازمین کی بھرتی کیلئے بونس دینے کا اعلان کردیا۔ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ جن علاقوں میں ورکرز کی کمی ہے، وہاں وہ عارضی ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہ کے مساوی بونس ادا کرے گا۔

برطانیہ میں کرسمس کے موقع پر عملے کی کمی کا دیگر شعبوں کو بھی سامنا ہے۔ امیزون اس سے قبل اگست میں مستقل عملے کی بھرتی کیلئے 1,000پونڈ بونس دینے کی پیشکش کرچکا ہےجبکہ برطانیہ میں پہلی مرتبہ آن لائن کاروبار کرنے والے بھی عارضی ورکرز کو اسی طرح کے بونس کی ترغیب دے رہے ہیں۔

گزشتہ چند ماہ کےدوران ورکرز کی کمی کی وجہ سے مختلف شعبوں میں اشیاء کی ترسیل میں تاخیر ہوئی، جس سے وقت ضائع ہوا، ورکرز کی یہ کمی کورونا کی وجہ سے بعض غیر ملکی ورکرز کی اپنے وطن واپسی اور یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کے باعث بہت سے یورپی ورکرز کی وطن واپسی کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے۔
امیزون نے کرسمس کے موقع پرکام کیلئے بھرتی کئے جانے والے عارضی ورکرز کو کم از کم 10 پاؤنڈ فی گھنٹہ اور بعض علاقوں میں 11.10 پاؤنڈ فی گھنٹہ اجرت دینے کی پیشکش کی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here