انٹربینک میں ڈالر 41 پیسے مہنگا ہو گیا

0

کراچی(اے ون نیوز) انٹربینک میں ڈالر 41 پیسے مہنگا ہو گیا، سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران 634 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 41 پیسے اضافے سے 171 روپے 15 پیسے پر ٹریڈ ہوا۔ سٹاک مارکیٹ میں بھی سرمایہ کار مشکل صورتحال سے دوچار رہے، مندی کے سبب 100 انڈیکس 634 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 43ہزار195 کی سطح پر گر گیا۔

گذشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی ریکارڈ کی گئی، 100 انڈیکس میں 647.89 پوائنٹس کی گراوٹ دیکھی گئی اور 44 ہزار کی نفسیاتی حد گر گئی جبکہ انڈیکس 43829.35 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 8 کروڑ 87 لاکھ 83 ہزار 259 شیئرز کا لین دین ہوا، سرمایہ کاروں کے 90 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here