ایوبیہ چیئرلفٹ سیاحوں کیلئے بند کرنے کی وجہ سامنے آ گئی

0

ایوبیہ(اے ون نیوز) ایبٹ آباد میں ملک کے مشہور سیاحتی مقام ایوبیہ میں چیئرلفٹ کو گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) نے عوام کیلئے بند کردیا۔

جی ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل رضا علی حبیب کا کہنا تھاکہ ہم نے ایوبیہ چیئرلفٹ کو عوام کیلئے آج سے بند کردیا گیا ہے اور یہ فیصلہ انسانی جانوں کو محفوظ بنانے کیلئے کیا گیا ہے۔ترجمان جی ڈی اے کے مطابق ایوبیہ چیئر لفٹ اب انسانی زندگی کیلئے محفوظ نہیں رہی، چیئر لفٹ کو اس حالت میں چلانا انسانی جانوں کیلئے خطرناک ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ موجودہ چیئر لفٹ کو 1965 میں لگایا گیا تھا اور یہ لفٹ 27 قبل اپنی عمر پوری کر چکی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here