برطانوی عوام میں اب گوشت کا استعمال بہت کم ہوگیا ہے،تحقیقی رپورٹ

0

لندن(اے ون نیوز) برطانیہ کے عوام میں اب گوشت کا استعمال بہت کم ہو گیا ہے۔ تحقیقی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں روزانہ گوشت کی کھپت پچھلی دہائی سے 17 فیصد کم ہوئی ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ کمی ا ب تک اہم قومی ہدف کو پورا کرنے کے لیے اتنی جلد نہیں ہو رہی ہے۔ مقصد ہماری خوراک کے ماحولیاتی اثرات کو کم کرنا ہے۔یہ ہدف جو کہ نیشنل فوڈ اسٹریٹیجی نے مقرر کیا ہے ، کاشتکاری اور پیداوار سے لے کر بھوک اور پائیداری تک پورے برطانیہ کے فوڈ سسٹم کے جائزے پر مبنی ہے .

اس ہدف کے تحت اگلے 10 سالوں میں برطانیہ میں گوشت کی کھپت میں 30 فیصد کمی کی سفارش کی گئی ہے۔آکسفورڈ یونیورسٹی کی قائد تحقیقی ماہر کرسٹینا اسٹیورٹ نے کہا ہے کہ اب ہم جانتے ہیں کہ ہمیں زیادہ نمایاں کمی کی ضرورت ہے۔

جریدے دی لانسیٹ پلانیٹری ہیلتھ میں شائع ہونے والی نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایک دہائی قبل کے مقابلے میں زیادہ تر لوگ کم سرخ اور پروسس شدہ گوشت کھا رہے ہیں ، وہ اب زیادہ سفید گوشت کھا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ سرخ اور پروسس شدہ گوشت کا زیادہ استعمال صحت کے مسائل کے خطرات بڑھا سکتا ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here