ممتاز دانشور، کالم نگار، مورخ، سابق وفاقی سیکرٹری ڈاکٹر صفدر محمود انتقال کرگئے

0

لاہور(اے ون نیوز)ممتاز دانشور،مصنف،کالم نگار،مورخ اور سابق وفاقی سیکرٹری ڈاکٹر صفدر محمود گزشتہ روز طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔مرحوم علاج کی غرض سے امریکہ بھی گئے تھے لیکن شفایاب نہ ہوسکے اور کچھ عرصہ قبل وطن واپس آگئے تھے

ان کی نماز جنازہ ڈیفنس کی مقامی مسجد میں اداکی گئی۔بعد ازاں مرحوم کی میت تدفین کےلئے ان کے آبائی قبرستان ڈنگہ ضلع گجرات روانہ کردی گئی جس میںعزیز و اقارب کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی جن شخصیات نے شرکت کی ان میں مدیر اعلیٰ روزنامہ پاکستان مجیب الرحمن شامی، نائب امیر جماعت اسلامی فرید پراچہ ،سلمان غنی،شعیب بن عزیز،جمیل اطہر قاضی،ڈاکٹر حسین پراچہ ،عطاءالحق قاسمی،علامہ عبدالستار عاصم،چوہدری عثمان کسانہ ،محمد فاروق عزمی،محمد متین خالد،شاہد رشید اور محمد اسلم لودھی کے نام نمایاں ہیں ۔ڈاکٹر صفدر محمود ایک سچے محب وطن اور عاشق پاکستان تھے قلم و قرطاس کے محاذ پر پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ کے طور پر ان کے کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔وزیر اعظم پاکستان عمران خان ،وزیر تعلیم شفقت محمود،سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری،امیر جماعت اسلامی سراج الحق،ڈاکٹر طاہر القادری،حافظ حسین احمد،مولانا فضل الرحمن،ڈاکٹر زاہد منیرعامراور پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز اختر نے ڈاکٹر صفدر محمود کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here