بیٹی یا بیٹا؟رحیم یار خان میں2 نومولود بچوں کے والدین میں تنازعہ،دلچسپ صورتحال

0

رحیم یار خان (اے ون نیوز)رحیم یار خان کی تحصیل خان پور کے سرکاری ہسپتال میں عملے کی غفلت کے باعث دو نومولود بچوں کے والدین میں تنازعہ پیدا ہوگیا۔

اے ون ٹی وی کے مطابق خان پور کے سرکاری ہسپتال میں ایک لڑکے اور ایک لڑکی کی پیدائش ہوئی۔ دونوں خواتین نے لڑکے کو اپنی اولاد قرار دے دیا۔

ڈاکٹر کے مطابق آمنہ زوجہ رفیق کے ہاں بیٹا اور مجیداں زوجہ فاروق کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی لیکن عملے نے آکر دونوں خواتین کو بیٹے کی مبارکباد دے دی جس کے بعد نومولود بچوں کی ولدیت پر تنازعہ پیدا ہوگیا۔

ڈاکٹرز کے مطابق فریقین میں ڈی این اے رپورٹ پر معاہدہ طے پا گیا ہے۔ رپورٹ آنے کے بعد بچے اور بچی کے حقیقی والدین کا پتہ چل جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here