بہت بڑی مچھلی مچھیرے کو ہی کھینچ کر لے گئی…..ویڈیو دیکھیں

0

ہنگری(اے ون نیوز)کبھی کبھار لینے کے دینے بھی پڑ جاتے ہیں،ایسا ہی کچھ مچھیرے کے ساتھ ہوا جسے بہت بڑی مچلے کانٹے سمیت کھینچ کر لے گئی

تفصیلات کے مطابق یورپی ملک ہنگری میں مچھیرے کو اس وقت لینے کے دینے پڑ گئے کہ جب بڑی اور 66 کلو وزنی مچھلی نے کانٹے میں پھنسنے کے بعد شہری کو ہی جھیل میں کھینچ لیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لورینڈ نامی جونوان کے ساتھ یہ حادثہ رونما ہوا، دیوقامت مچھلی مچھیرے کو دور تک بہا کر نہ لے جاسکی، پانی میں گرنے پر لڑکے نے ‘فشنگ راڈ’ چھوڑ دیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہنگری کے علاقے سوموگی میں موجود ہیراس بیرگی نامی جھیل پر یہ واقعہ پیش آیا، شہری اپنی مدد آپ کے تحت جھیل سے باہر آگیا۔

انٹرنیٹ پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح مچھیرا فشنگ راڈ پر دانہ اٹکا کر مچھلی کے پھنسنے کا انتظار کر رہا ہے اور اس دوران اچانک اسے کانٹے پر شکار کی موجودگی کا احساس ہوتا ہے۔

بدقسمتی سے شہری کی خوشی اس وقت ماند پڑ گئی جب اسے پتا چلا کہ راڈ پر کوئی عام مچھلی نہیں بلکہ غیرمعمولی جسامت رکھنے والی مچھلی پھنسی ہے اور پھر نوجوان کے ساتھ وہ حادثہ پیش آیا جو اوپر ہم بتا چکے ہیں۔

مچھیرے کا کہنا تھا کہ بےقابو مچھلی کی طاقت سے میرا فشنگ راڈ پانی میں ہی کھو گیا تھا لیکن ایک گھنٹے کی تلاش کے بعد مچھلی میرے کانٹے سمیت مل گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here