برطانوی شہری دبئی میں راتوں رات کروڑ پتی بن گیا

0

دبئی(اے ون نیوز) برطانوی شہری دبئی ڈیوٹی فری کی قرعہ اندازی میں راتوں رات کروڑ پتی بند گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانوی شہری نے دبئی انٹرنیشنل ائرپورٹ کے ڈیوٹی فری لکی ڈرا سے خریدی گئی لاٹری سے 10 لاکھ امریکی ڈالر کا انعام جیتا۔

دبئی انٹرنیشنل ائرپورٹ پر ہونے والی قرعہ اندازی میں پہلی مرتبہ برطانوی شہری نے اپنی قسمت آزمانے کے لیے لکی ڈرا کا ٹکٹ خریدا تھا اور خوش قسمتی سے ان کا انعام نکل آیا۔

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں رہائش پذیر 67 سالہ برطانوی شہری کیتھ آئی کا ٹکٹ نمبر 1157 تھا جو 13 ستمبر کو ڈرا سیریز میں 370 سے آن لائن خریدا گیا تھا۔

دبئی ڈیوٹی فری (ڈی ڈی ایف) ڈرا میں حصہ لینے والے کیتھ آئی اپنی فتح کی خبر سن کر خود پر قابو نہ رکھ سکا اور خوشی سے چلانے لگا، اس نے بتایا کہ اس کے والد اس وقت فرانس میں چھٹیاں گزار رہے ہیں۔

کیتھ آئی کا کہنا تھا کہ اس رقم کو حاصل کرنے کے بعد میں اب اپنے خاندان کی بہتر طریقے سے دیکھ بھال کرسکوں گا اور اپنا لائف اسٹائل تبدیل کروں گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here