لندن سے بھارت جانے والی پرواز میں بچے کی پیدائش

0

ئی دہلی(اے ون نیوز) لندن سے بھارت جانے والی پرواز میں ایک خاتون نے بچے کو جنم دے دیا۔ دی سن کے مطابق ماریا فلپ نامی یہ خاتون جنوبی بھارت کے شہر کوچی جا رہی تھی جب اس کو دردزہ لاحق ہو گیا۔ اس کے ہاں بچے کی پیدائش میں ابھی دو ماہ باقی تھے مگر بوجوہ دوران سفر اس کو درد لاحق ہو گیا اور پرواز میں سوار ڈاکٹروں کی مدد سے اس کے ہاں دوران سفر ہی بچے کی پیدائش ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق ماریا فلپ ایئرانڈیا کی پرواز پر سوار تھی۔ ایئرانڈیا کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ خاتون کے ہاںدوران سفر 7ماہ کے بچے کی پیدائش ایک انوکھا واقعہ ہے۔ خاتون کو تکلیف میں مبتلا دیکھ کر پرواز کے عملے نے اعلان کیا کہ اگر پرواز میں کوئی ڈاکٹر ہے تو وہ خاتون کی مدد کے لیے آگے آئے۔ اس پر کئی ڈاکٹر سامنے آئے اور انہوں نے خاتون کے ہاں زچگی کا عمل کرایا۔ زچہ و بچہ دونوں کی صحت بہت بہتر تھی لہٰذا جہاز کے عملے نے راستے میں ایمرجنسی لینڈنگ کی بجائے کوچی کی طرف سفر جاری رکھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here