کم عمرخاتون نے 11بچوں کو جنم دے کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا

0

نیویارک(اے ون نیوز)ایک امریکی خاتون نے 35سال کی عمر میں 11بچوں کو جنم دے کر نیا ریکارڈ قائم کر ڈالا ہے۔ دی سن کے مطابق امریکی شہر نیویارک کی رہائشی اس خاتون کا نام ویرونیکا میریٹ ہے جو اب35سال کی ہے اور 12بچے کی ماں بننے والی ہے جو اس کے پیٹ میں پرورش پا رہا ہے۔ ویرونیکا کا کہنا ہے کہ وہ پہلی بار اس وقت حاملہ ہوئی جب اس کی عمر محض 14سال تھی۔ وہ جب 9کلاس میں پہنچی تھی، اس وقت وہ تین ماہ کی حاملہ تھی۔

یہ بھی پڑھیں برطانیہ اب تک خلا میں راکٹ کیوں نہیں بھیج سکا؟وجہ سامنے آ گئی

رپورٹ کے مطابق ویرونیکا کے ہاں سب سے پہلی بیٹی وکٹوریاپیدا ہوئی تھی، جو اب 21سال کی ہے۔ اس کے بعداس نے چند سال کا وقفہ کیا اور پھر لگ بھگ ہر سال ایک بچے کو جنم دیتی رہی۔ وکٹوریا کے بعد اینڈریو پیدا ہوا جو اب 16سال کا ہے۔ اس کے بعد بالترتیب ایڈم 15سال، میرا13سال، ڈیش 12سال، ڈارلا 10سال، مارویلس 8سال، مارٹیلیا6سال، ایمیلیا4سال، ڈیلیلہ3سال اور ڈونوان 1سال کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ٹک ٹاکرعائشہ اکرم کی ایک اور کال لیک ،ریمبو کے ساتھ کیا پلاننگ کر رہی تھی؟،تہلکہ خیز انکشاف

ویرونیکا نے پہلی شادی کی اور اس میں سے دو بچے پیدا ہوئے۔ اس کے بعد اس سے طلاق لے کر اس نے 37سالہ مارٹی کے ساتھ شادی کی ، جس میں سے اس کے باقی بچے پیدا ہوئے۔ویرونیکا نے بتایا کہ ”میں نے ہائی سکول امتیازی نمبروں کے ساتھ پاس کیا اور دو بار کالج میں داخلہ لیا لیکن دونوں بار میں بیمار پڑ گئی۔ مجھے گردوں کی بیماری لاحق ہوئی اور گزشتہ سال میرا ایک گردہ نکال دیا گیا۔ اس کے باوجود میں مزید بچے پیدا کرنا چاہتی ہوں۔ میں چاہتی ہوں کہ کم از کم 17بچے پیدا کروں۔“

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here