یوبلڈی فول،آسٹریلیا میں گالیاں دینے والی بطخ

0

سڈنی(اے ون نیوز ) طوطوں کے بارے میں ہم جانتے ہیں کہ وہ انسانی جملے سن کر سیکھتے اور بولتے ہیں مگر بطخ بھی انسانوں کی نقل کر نے کی صلاحیت رکھتی ہے. اس بات کا انکشاف آسٹریلیا کے ایک سائنسدان نے ایک تجربے میں کیا ہے جس میں اس نے ایک بطخ اس مقصد کے لیے پالی رپورٹ کے مطابق یہ بطخ انسانی جملوں کو نقل کر کے دہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے، اس کا سب سے پسندیدہ جملہ ہے ”یو بلڈی فول“ جو انگریزی زبان میں گالی کی طرح سمجھا جاتا ہے.

رپورٹ کے مطابق بطخ دروازہ بند ہونے کی آواز نکالنے کے ساتھ انسانوں کی طرح کھانسی بھی کرتی ہے، لیکن اب اس نے ایک جملہ بھی سیکھ لیا ہے اور وہ واضح انداز میں ”یوبلڈی فول“ کہہ سکتی ہے. ہمیشہ سے کہا جاتا ہے کہ بطخیں بڑے ہونے کے ساتھ ساتھ بڑی بطخوں سے سیٹیاں مارنا سیکھتی ہیں جس سے وہ آپس میں بات کرتی ہیں، لیکن اب کہا جا رہا ہے کہ انسانوں کے درمیان پلنے سے انہیں انسانی آوزیں بھی سکھائی جا سکتی ہیں.

آسٹریلیا کے سائنسداں پیٹر جے فلا نے تحقیق کے دوران ایک نر بچے کو پالا جو چار سال کا ہے اسے رِپر کا نام دیا گیا ہے یہ غصے میں اول فول الفاظ ادا کرتا ہے. پانیوں میں آزادانہ گھومنا پسند کرنے والی مسک بطخ میں آواز سیکھنے اور بولنے کی حیرت انگیز خاصیت رکھتی ہے وہ زیادہ تر قید ہو کر غصے میں یہ الفاظ سیکھ کر اپنے جزبات کا اظہار کرتی ہے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here