نیویارک ایئرپورٹ پر تلاشی کی خبروں پر شہر یار آفریدی کا موقف آگیا

0

نیویارک (اے ون نیوز ) امریکہ میں نیویارک ایئرپورٹ پر تلاشی کی خبروں پر شہر یار آفریدی کا موقف آگیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین کشمیر کمیٹی شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ نیویارک ایئرپورٹ پر تلاشی کی افواہیں جھوٹی خبریں ہیں ، ایئرپورٹ پر جو وقت لگا وہ روٹین ہے کیوں کہ ہر ملک کے رولز اینڈ ریگولیشن ہیں۔

یہ بھی پڑھیں داعش نے جلال آباد میں طالبان پر حملے کی ویڈیو جاری کر دی

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان دشمن عناصر جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں ، کشمیر کاز کو اجاگر کرنے آیا ہوں ، میرے مشن سے دشمن عناصر خائف ہیں ، اسی لیے پاکستان دشمن عناصر فیک نیوز پروموٹ کر رہے ہیں لیکن جھوٹی خبروں سے کچھ نہیں ہونا ہے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان سے سیریزمنسوخی کے بعد نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا اہم بیان سامنے آگیا

خیال رہے کہ پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین شہریار خان آفریدی سے متعلق سوشل میڈیا پر خبریں زیر گردش تھیں کہ انہیں اسکریننگ کیلئے نیویارک کے جے ایف کے ایئرپورٹ پر مختصر وقت کے لیے روکا گیا ، ان سے ایک گھنٹے تک پوچھ گچھ کی جاتی رہی تاہم نیویارک میں موجود پاکستانی قونصل خانے کی جانب سے ان کی دستاویزات کی تصدیق کے بعد انہیں امریکا میں داخلے کی اجازت دے دی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here