امریکی لڑکی نے منگنی کی انگوٹھی کے ساتھ غلطی سے منگیتر کی شرمناک تصویربھی شیئرکردی

0

نیویارک(اے ون نیوز)امریکی لڑکی نے ایسی فاش غلطی کر دی کہ سوشل میڈیا صارفین ہکا بکا رہ گئے

تفصیلات کے مطابق ایک امریکی لڑکی نے گزشتہ دنوں اپنی منگنی کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی۔ اس تصویر میں لڑکی کا محض ہاتھ موجود ہوتا ہے جس کی ایک انگلی میں منگنی کی انگوٹھی نظر آ رہی ہوتی ہے۔ لڑکی کا مقصد تو لوگوں کو اپنی منگنی کی انگوٹھی دکھانا تھا لیکن شاید منگنی کی خوشی میں وہ اپنی بنائی ہوئی تصویر کو بغور دیکھنا بھول گئی تھی کہ اس میں ایک کتنی شرمناک چیز بھی ظاہرہو رہی ہے۔

دی سن کے مطابق لڑکی کے ہاتھ کے ساتھ اس تصویر میں کچھ فاصلے پر لڑکی کا منگیتر کھڑا بھی نظر آ رہا ہوتا ہے اور وہ پیشاب کر رہا ہوتا ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ ہوئی تو لوگوں نے لڑکی کی منگنی کی انگوٹھی پر بات کرنے کی بجائے اس کے بوائے فرینڈ کی اس حرکت پر بات شروع کر دی اور لڑکی کو بھی تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا کہ اسے تصویر پوسٹ کرنے سے پہلے ایک نظر دیکھ بھی لینی چاہیے تھی۔

اکثر صارفین کمنٹس میں لکھ رہے ہیں کہ انہیں یہ تصویر دیکھ کر گھن آرہی ہے اور لڑکی کو ایسی شرمناک تصویر پوسٹ نہیں کرنی چاہیے تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here