مردان کے قریب پاک فضائیہ کا چھوٹا تربیتی طیارہ گرکرتباہ

0

مردان(اے ون نیوز)خیبر پختونخوا کے علاقے مردان کے قریب پاک فضائیہ کا چھوٹا تربیتی طیارہ گرکرتباہ ہوگیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاک فضائیہ کا ایک چھوٹا تربیتی طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران مردان کے قریب گر کرتباہ ہو گیا۔ واقعہ کی وجوہات جاننے کے لئے ائیر ہیڈ کوارٹرز نے ایک اعلیٰ سطحی بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔

مقامی پولیس نے بتایا کہ نوشہرہ کے علاقے گنڈیری میں تربیتی جہاز گر گیا، تربیتی جہاز میں ایک پائلٹ سوار تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here