عالمی برادری اس اہم موڑ پرافغان عوام کو تنہا نہ چھوڑے،روسی صدرپیوٹن کا وزیراعظم عمران خان کوٹیلیفون

0

لاہور(اے ون نیوز)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا گیا کہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلیفون کیا ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان افغانستان کی موجودہ صورتحال، دو طرفہ تعاون اور شنگھائی تعاون تنظیم سے متعلق بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے علاقائی سلامتی اور خوشحالی کیلئے افغانستان میں امن و استحکام کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔


شہباز گل کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے وزیراعظم عمران خان کیساتھ 25 اگست 2021ء کے ٹیلیفونک رابطے کی بات چیت کو دہرایا۔

پی ایم آفس کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں مزید تعاون اور افغانستان کے معاشی بحران سے بچنے کی ضرورت پر زور دیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری افغانستان کے حوالے سے کردار ادا کرے، عالمی برادری اس اہم موڑ پرافغان عوام کو تنہا نہ چھوڑیں۔ عالمی برادری کوافغانستان کے ساتھ رابطوں میں رہنا چاہیے، افغانستان کوفوری طورپرانسانی بنیادوں پرامداد کی ضرورت ہے، پاکستان اور روس کے درمیان افغانستان کی صورت حال میں قریبی رابطہ اور مشاورت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ افغانستان میں امن واستحکام علاقائی امن وخوشحالی کے لیے ضروری ہے۔

وزیراعظم نے روس کے ساتھ تعلقات کے مزید فروغ کے پاکستان کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ پاکستان تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبہ میں روس کے ساتھ تعاون کو مضبوط کرنا چاہتا ہے۔

اعلامیہ کے مابق وزیراعظم نے گیس پائپ لائن منصوبے کو جلد از جلد عملی جامہ پہنانے کے حکومتی عزم کا اظہار کیا، عمران خان صدر پیوٹن کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔

صدر پیوٹن نے بھی وزیراعظم عمران خان کو دورہ روس کی دعوت دی۔ دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here