احمد پور شرقیہ میں جنسی درندگی کا شرمناک واقعہ،لڑکی ناجائز بچے کو جنم دیتے انتقال کر گئی

0

چنی گوٹھ (اے ون نیوز) 5 ماہ تک معلم کی درندگی کا نشانہ بنانے والی لڑکی اسقاط حمل کے دوران دم توڑ گئی عطائی ڈاکٹر کی ادویات استعمال کرنے پر پانچ ماہ کا بچہ لڑکی کے پیٹ میں ہی دم توڑ گیا، پیٹ میں زہر پھیلنے سے خود بھی انتقال کر گئی۔تفصیلات کے مطابق موضع جندو چنڑ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔جہاں 21 سالہ لڑکی پانچ ماہ تک پڑوسی معلم کی زیادتی کا نشانہ بنتی رہی۔

بتایا گیا ہے کہ لڑکی قاری حسنین کے گھر جاتی تھی جو تعلیم کا ڈھونگ رچا کر پانچ ماہ تک زیادتی کرتا رہا۔حمل ظاہر ہونے پر ملزمان نے لڑکی کا حمل ضائع کروانے کی کوشش کی۔عطائی ڈاکٹر کی ادویات استعمال کرنے پر پانچ ماہ کا بچہ لڑکی کے پیٹ میں ہی دم توڑ گیا جس کے بعد بچی کے پیٹ زہر پھیل گیا۔

پیٹ میں زہر پھیلنے سے لڑکی کی حالت انتہائی خراب ہو گئی،حالت بگڑنے پر وکٹوریہ اسپتال بہاولپور لایا گیا،تاہم لڑکی دم توڑ گئی۔واقعے کے بعد ملزمان علاقہ چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں۔جب کہ والد کی مدعیت میں تھانہ صدر پولیس احمد پور شرقیہ نے 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here