لاہور،راولپنڈی اورملتان میں کنٹونمنٹ بورڈزالیکشن میں شکست کیوں ہوئی؟وزیراعظم عمران خان برہم،رپورٹ طلب

0

اسلام آباد(اے ون نیوز)لاہور،راولپنڈی اورملتان میں کنٹونمنٹ بورڈزالیکشن میں شکست کیوں ہوئی؟وزیراعظم عمران خان برہم،رپورٹ طلب کر لی

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں شکست کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں شکست کی وجوہات سمیت غیر تسلی بخش نتائج کے ذمہ داران کا تعین کیا جائے۔

وزیراعظم نے ٹکٹوں کی تقسیم، انتخابی مہم اور دیگر عوامل سے بھی جلد آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ تاہم گوجرانوالہ کینٹ بورڈ میں کامیابی پر وزیراعظم نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here