گوجرہ موٹروے پرکارمیں 18 سالہ لڑکی سے اجتماعی جنسی زیادتی

0

گوجرہ(اے ون نیوز)گوجرہ موٹر وے پر کار میں 18 سالہ لڑکی سے اجتماعی جنسی زیادتی

پولیس کے مطابق تین ملزمان لڑکی کو نوکری کے بہانے کار میں لے جا رہے تھے، تینوں ملزمان نے موٹر وے ایم فور پر لڑکی کو کار میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اسے فیصل آباد انٹرچینج پرپھینک کر فرار ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کروا لیاگیا ہے اور اب ڈی این اے کروایا جا رہا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ برس 9 ستمبر کو لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹر وے پر ایک خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایاگیا۔

دو افراد نے موٹر وے پر کھڑی گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون اور اس کے بچوں کو نکالا جس کے بعد ملزمان سڑک کے گرد لگی جالی کاٹ کر سب کو قریبی جھاڑیوں میں لے گئے اور پھر خاتون کو بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here