نئے ڈی جی آئی ایس آئی کے لئے 3 نام وزیراعظم آفس کوموصول

0

اسلام آباد(اے ون نیوز) وزارت دفاع کی جانب سے وزیراعظم آفس کو نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے لیے 3 نام موصول ہوگئے ہیں، جن میں لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کا نام بھی شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے لیے 3 نام وزیراعظم آفس کو موصول ہوگئے ہیں، جن میں لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم، لیفٹیننٹ جنرل سرفراز اورلیفٹیننٹ جنرل ثاقب ملک کے نام شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ان تین ناموں میں سے کسی ایک نام کی منظوری دیں گے، جس کے بعد نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا اعلان ہوگا۔

اس سے قبل اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری پر مشاورت کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور نئی تقرری کا عمل بھی شروع ہو چکا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بھی سول ملٹری تعلقات کے حوالے سے قیاس آرائیوں پر گفتگو ہوئی تھی۔ وزیر اعظم نے پاک فوج میں تبادلوں سے متعلق کابینہ ارکان کو اعتماد میں لیا اور کہا کہ اہم عہدوں پر تعیناتیوں کے حوالے سے کوئی اختلاف نہیں اس معاملے میں ہونے والی قیاس آرائیوں پر توجہ نہ دیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here