ٹی وی اور فلم کے لیجنڈ اداکار عابد علی انتقال کر گئے

0

کراچی(اے ون نیوز)ٹی وی اور فلم کے معروف اداکار عابد علی انتقال کر گئے،وہ جگر کے عارضہ میں مبتلا تھے اور کراچی کے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔انہیں کچھ روز قبل یرقان ہو گیا تھا،کچھ دن پہلے ڈاکٹروں نے جواب دے دیاتھا۔ ان کی بیٹی راحمہ علی کے مطابق عابد علی کی بیماری بڑھتی چلی جا رہی تھی۔عابد علی نے پاکستان ٹیلی ویژن سے اپنی ایک منفرد پہچان بنائی اور دنیا بھر میں ان کی کارکردگی کو سراہا گیا۔ ٹیلی ویژن نگری میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے اس اداکار کو 1985 میں پرائڈ آف پرفارمنس سے نوازا گیا،انہوں نے 1973 میں مقبول ڈرامہ سیریل جھوک سیال سے کیریئر کا آغاز کیا،ان کے بہترین ڈراموں میں وارث،دیار دل، مہندی،بیٹیاں،صنم،رخصتی اور دشت شامل ہیں۔صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکار عابد علی 1952ءمیں کوئٹہ میں پیدا ہوئے،وفات کے وقت ان کی عمر67 برس تھی۔ ان کی تین بیٹیاں ہیں ۔ بڑی بیٹی ٹاپ ماڈل اور اداکارہ ایمان علی ہیں،اداکار عابد علی نے سینکڑوں ٹیلی ویژن ڈراموں اور درجنوں فلموں میں کام کیا اور اپنی الگ پہچان بنائی۔ان کی وفات نے شوبز انڈسٹری کو سوگوار کر دیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here