اے ون ٹی وی گلوکارہ نازیہ حسن کے ڈیتھ سرٹیفیکیٹ کی تفصیلات سامنے لے آیا

0

لندن(اے ون نیوز)مرحومہ گلوکارہ نازیہ حسن کے بھائی ذوہیب حسن نے الزام لگایا ہے کہ اس کی بہن کو اس کے شوہر نے زہر دے کر قتل کیا،اے ون ٹی وی نے نازیہ حسن کا ڈیتھ سرٹیفیکیٹ بھی حاصل کر لیا ہے

تفصلات کے مطابق نازیہ حسن کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ اے ون ٹی وی نے حاصل کر لیا،ڈیتھ سرٹیفکیٹ تیرہ د سمبر دو ہزار کو جاری کیا گیا، نازیہ حسن کی موت قدرتی وجوہات کی بنا پر ہوئی، ڈیتھ سرٹیفکیٹ پر نازیہ حسن کے شوہر کا نام مرزا اشتیاق بیگ درج ہے

شمالی لندن کے کورونر مجسٹریٹ نے نازیہ حسن کی موت کی تحقیقات کی، کورونر مجسٹریٹ نے نازیہ حسن کی موت طبعی وجوہات کی بنا پر قرار دی،رپورٹ کے مطابق نازیہ حسن کی موت شمالی لندن کے ایک ہیلتھ سنٹر میں ہوئی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here