کامیڈین اوراداکارعمرشریف کی حالت تشویشناک

0

کراچی(اے ون نیوز)پاکستان کے سینیئر کامیڈین اور اداکار عمر شریف کی اہلیہ زرین عمر نے مداحوں سے ان کی صحت کیلئے دعا کی اپیل کردی۔

فیس بک پر عمر شریف کے تصدیق شدہ پیج پر ان کی اہلیہ زرین عمر کی جانب سے ایک پوسٹ شیئر کی گئی ہے جس میں انھوں نے لکھا ہے کہ عمر شریف کے لیے اگلے 24 گھنٹے انتہائی اہم ہیں۔

زرین عمر نے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے مزید لکھا کہ برائے مہربانی جتنا ہوسکے ان کے لیے دعا کریں۔خیال رہے کہ اس سے قبل سوشل میڈیا پر عمر شریف کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں معروف کامیڈین نے وزیراعظم عمران خان سے اپنے علاج کے لیے مدد طلب کی تھی۔

ویڈیو پیغام میں عمر شریف کا کہناتھا کہ ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ مجھے بہتر علاج کے لیے ملک سے باہر جانا چاہیے،ڈاکٹرز کے مطابق میرا بہتر علاج امریکا میں ہوسکتا ہے ،میں عمر شریف جناب وزیراعظم عمران خان سے مخاطب ہوں ، عمران خان صاحب!جب بھی آپ نے کوئی چیز کی ہے آپ نے مجھے کال کیا ہے میں نے آپ کی آوز پر لبیک کہا ہے اسی لیے مجھے بھی یقین ہے کہ آپ بھی میری آواز پر لبیک کہیں گے۔‘

خیال رہے کہ اس سے قبل کامیڈین کے صاحبزادے جواد عمر کی جانب سے یہ بتایا گیا تھا کہ ان کے والد دل کی تکلیف میں مبتلاہیں لیکن ان کے علاج کاسلسلہ جاری ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here