عائشہ اکرم اور ریمبو کے درمیان پھوٹ پڑنے کی وجہ کیا بنی؟نئی آڈیومیں تہلکہ خیز انکشاف

0

لاہور (اے ون نیوز) 14 اگست کو مینار پاکستان میں ہونے والے دست درازی کیس کی مرکزی کردار عائشہ اور اس کے ساتھی ریمبو کی نئی آڈیو سامنے آ گئی۔

تفصیل کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے مینار پاکستان کے دست درازی کیس کی مرکزی کردار عائشہ اور اس کے ساتھی ریمبو کی نئی آڈیو لیک ہو گئی، دونوں کے مابین جیل میں شناخت ہونے والے ملزمان سے رقم لینے کی گفتگو سامنے آئی ہے۔ٹیلی فون کال میں دونوں کے مابین 25 سیکنڈ کی گفتگو ہوئی جس میں ریمبو نے عائشہ سے سوال کیا کہ مجرم 6 ہیں یا 7۔

اس پر جواب دیتے ہوئے عائشہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ 6 مجرم ہیں۔ جس پر ریمبو نے کہا کہ فی مجرم کتنے پیسے لیے جائیں زیادہ ترغریب ہیں۔اس پر عائشہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مشکل سے انہوں نے پانچ پانچ لاکھ کرنا ہے۔

دوسری طرف ریمبو کی بلیک میل کرنے کی آڈیو بھی اس کے موبائل سے برآمد کر لی گئی، ریمبو کی عائشہ کو تمام ویڈیو شیئر کرنے کی دھمکی دی۔ میں خود بھی ماروں گا اور اپکو بھی ماروں گا۔آڈیو سامنے آنے کے بعد جب زیر حراست ملزم ریمبو سے پولیس نے تفتیش کی تو ریمبو نے اس آڈیو کے سچ ہونے کا اعتراف کر لیا۔۔پولیس نے اڈیو کو بھی تفتیش کا حصہ بنا لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں کے مابین مجرمان سے لی گئی رقم پر جھگڑا ہوا جسکے بعد عائشہ نے ریمبو کو بیان میں نامزد کروا کے گرفتار کروا دیا ہے، پولیس اب عائشہ کو بھی شامل تفتیش کرے گی اور ان سے بھی پیسے لینے کے متعلق پوچھ گچھ کرے گی۔

وہ مجرمان جن سے پیسے لیکر عائشہ نے رہائی کروائی ہے ان کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا تاکہ اصل حقائق سامنے آ سکیں۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے ریمبو کی بلیک میل کرنے کی آڈیو بھی اس کے موبائل سے برامد ہوئی ہے، تمام آڈیو اور ویڈیو کو ریکارڈ کا حصہ بنائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here