اکاؤنٹ ویریفائڈ نہ ہونے پرعدنان صدیقی ٹوئٹرپربرہم

0

کراچی(اے ون نیوز)ٹوئٹر پر زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات کے اکاؤنٹس کی ویریفکیشن کا عمل جاری ہے مگر 98 ہزار فالورز رکھنے والے پاکستان کے معروف اداکار عدنان صدیقی اپنے اکاؤنٹ پر ’بلیو ٹِک‘ سے تاحال محروم ہیں۔

اداکار عدنان صدیقی نے اس حوالے سے ٹوئٹر انتظامیہ سے شکوہ بھی کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ٹوئٹر کے شریک بانی و چیف ایگزیکٹو جیک ڈورسی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ 22 کروڑ پاکستانی میرے بڑے وقت کے چھوٹے اداکار ہونے کی تصدیق کر سکتے ہیں، یا یوں کہہ لیجیے کہ جس نے براعظموں میں کام کیا ہو۔

اداکار عدنان صدیقی پاکستان کے ان چند اداکاروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے ہالی وڈ اور بالی وڈ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ انہوں نے اداکارہ انجلینا جولی اور اداکار عرفان صدیقی کے ساتھ فلم میں کام کیا۔ عدنان صدیقی کو 2002ء میں لکس اسٹائل ایوارڈز میں بہترین اداکاری کے ایوارڈ کے لیے بھی نامزد کیا گیا تھا۔


عدنان صدیقی اس وقت اداکار ہمایوں سعید کے ہمراہ صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر بننے والی ڈرامہ سیریز پر کام کر رہے ہیں۔ پاکستان اور ترکی کے پروڈکشن ہاؤسز مل کر اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here