اداکار سدھارتھ شکلا کی وہ خواہش جو موت نے پوری نہ ہونے دی

0

ممبئی (اے ون نیوز )بھارت کے معروف اداکار اور بگ باس 13 کے فاتح سدھارتھ شکلا حرکت قلب بند ہونے سے کچھ دن قبل دنیا سے رخصت ہو گئے جس پر انڈسٹری میں گہرا دکھ اور رنجھ پایا جارہاہے تاہم وہ دنیا سے تو چلے گئے لیکن ان کی ایک بڑی خواہش ادھوری رہ گئی جس کہ اب منظر عام پر آ گئی ہے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اداکار سدھارتھ شکلا باپ بننے کے خواہشمند تھے۔بگ سیزن 13 کے فاتح سدھارتھ شکلا شو کے سیزن 14 میں بطور ’ طوفانی سینیئر‘ 2 ہفتے کے لیے شریک ہوئے تھے، بعد ازاں حنا خان اور گوہر خان سے گہری دوستی کے دوران انھوں نے دونوں سے اپنی ذاتی باتیں بھی شیئر کی تھیں۔ سدھارتھ شکلا نے ایک بار اداکارہ گوہر خان اور حنا خان سے اپنے باپ بننے کی خواہش کا ذکر کیا تھا، ساتھ ہی سدھارتھ نے اپنی بچپن کی یادوں کا بھی تذکرہ کیا تھا۔

سدھارتھ نے انہیں کہا تھا کہ میں باپ بننا چاہتا ہوں اور مجھے پتا ہے کہ میں ایک بہت اچھا والد بنوں گا۔سدھارتھ نے انھیں یہ بھی بتایاتھاکہ اداکار کا اپنے والد سے بڑا گہرا تعلق تھا لیکن ان کے ماڈلنگ کرنے کے دوران ان کا انتقال ہوگیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here