لاہور قلندرز ،کراچی کنگز نے پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن ملتوی ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا

0

لاہور(اے ون نیوز)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل )کا چھٹا ایڈیشن ملتوی ہونے پر فرنچائز مالکان نے افسوس اور مایوسی کا اظہار کیا ہے۔لاہور قلندرز کے سی ای او رانا عاطف کا کہنا تھا کہ پی سی بی ایونٹ کے دوران بائیو سکیور ببل پر عمل درآمد کرانے میں ناکام رہا،

ایک فرنچائز کے مالک کو کھلاڑیوں کو گلے لگانے پر بھی معاف کر دیا گیا حالانکہ پی سی بی کو چاہیے تھا کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے کھلاڑیوں یا آفیشلز پر جرمانے عائد کیے جانے چاہیے۔انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز نے پہلے ہی پی سی بی سے کہا تھا کہ کورونا کی وبا کے دوران ایونٹ کا انعقاد نہ کیا جائے پی سی بی نے ان کی نہیں سنی اور دیگر فرنچائز کی مشاورت سے ایونٹ کا انعقاد کر دیا گیا۔ کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے کہا کہ افسوس ہے کہ پاکستانی عوام پی ایس ایل میچز سے محروم ہوئے،

پی سی ایل ملتوی ہونا مذاق نہیں،سلمان اقبال نے پی ایس ایل کے انتظامات پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ تین دن کی آسولیشن کسی بھی کتاب میں نہیں، آئسولیشن سات دن کی ہوتی ہے،کرونا علامات چار دن بعد ظاہرہوتی ہیں، جس ہوٹل میں کھلاڑیوں کو ٹہرایا گیا وہاں شادیاں ہورہی ہیں،کچن بھی سب کیلئے کھلا رہا۔کراچی کنگز کے مالک کا کہنا تھا کہ صورتحال سے کیسے نمٹیں ؟ پی سی بی نے ہم سے مشورہ ہی نہیں کیا، ہم اسٹیک ہولڈرز ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here