برطانوی ٹینس سٹاراینڈی مرے کے جوتے اورشادی کی انگوٹھی چوری

0

لندن(اے ون نیوز)مشہوربرطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے جوتے چوری ہونے کے ساتھ ساتھ شادی کی انگوٹھی سے ہاتھ دھوبیٹھنے کے سبب مشکل میں آگئے۔

اُنہوں نے انگوٹھی کی تلاش کیلئے سوشل میڈیا پر اپیل کردی۔اینڈی مرے نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ اُنہوں نے رات ڈنر سے واپسی پر جوتے خشک ہونے کیلئے گاڑی کے نیچے رکھ دیے تھے، اگلی صبح دیکھا تو جوتے غائب تھے، وہ نئے شوز لے کر ٹریننگ کرنے چلے گئے۔

برطانوی ٹینس اسٹار نے کہا کہ ٹریننگ پرکوچ نے پوچھا کہ انگوٹھی کہاں ہے تو اُنہیں یاد آیا کہ انگھوٹھی تو جوتے کے ساتھ باندھی تھی۔اینڈی مرے کا کہنا تھا کہ وہ ٹریننگ کے وقت انگوٹھی کو جوتے کے ساتھ باندھ دیتے تھے، جو جوتا لے گیا وہ انگوٹھی بھی لے گیا۔اینڈی مرے نے سوشل میڈیا پر ویڈیو میں اپیل کی ہے کہ انگوٹھی واپس کردی جائے کیوں کہ وہ گھر میں مشکل میں پڑ گئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here