پی سی بی چیئرمین کا تاج راجہ کے” سر “پرسج گیا

0

لاہور (اے ون نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ بننے کا اعزاز سابق بیوروکریٹ، ججز، جرنیل، سفارتکار معروف تاجر و سیاستدانوں سمیت کرکٹرز نے پایا، تمام تجربات کے بعد ایک بار پھر کرکٹر کو چیئرمین بنا دیا گیا ہے۔ کرکٹ سے وابستہ افراد کو بورڈ کی ذمہ داری سونپی گئی۔

ورلڈکپ 1992 کے اوپننگ بلے باز رمیز راجہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے 36 ویں چیئرمین منتخب ہو گئے۔ سابق کپتان عبدالحفیظ کاردار اور جاوید برکی کے بعد یہ عہدہ سنبھالنے والے چوتھے کرکٹر ہیں۔

سابق ٹیسٹ کرکٹرز میں رمیز راجہ سے پہلے لیجنڈری عبدالحفیظ کاردار، جاوید برکی اور اعجاز بٹ بطور چیئرمین خدمات پیش کر چکے ہیں۔ بحیثیت کپتان یہ چیلنج قبول کرنے والے رمیز راجہ تیسرے خوش نصیب ہیں۔ پہلے ٹیسٹ کپتان مئی 1972 سے اپریل 1977 تک سربراہ رہے جبکہ جاوید برکی جنوری 1994 سے مارچ 1995 کے عارضی و عبوری عرصہ کے لیے چیئرمین رہے۔

نئے چیئرمین میں سابق کرکٹر، کپتان، چیف ایگزیکٹیو پی سی بی، موجودہ کمنٹریٹر، نقاد اور مبصر کی خوبیاں شامل ہونے کے باعث رمیز راجہ پر زیادہ توقعات ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here