واٹس ایپ اور فیس بک نے طالبان کے اکاﺅنٹس بلا ک کرنا شروع کردیئے

0

نیویارک(اے ون نیوز) واٹس ایپ اور فیس بک نے طالبان کے اکاﺅنٹس بلا ک کرنا شروع کردیئے۔

اے ون ٹی وی کے مطابق طالبان نے افغانستان پر قبضے کے بعد واٹس ایپ پر ایک ہاٹ لائن بھی بنائی تھی اور اس کے ذریعے افغانستان پر حکومت چلانے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ فیس بک نے دیگر اکاﺅنٹس کے ساتھ ساتھ وہ ہاٹ لائن بھی بند کر دی ہے۔

فیس بک کے ترجمان کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی قوانین کے تحت طالبان تنظیم پر پابندی عائد ہے اور کمپنی کے لیے امریکی پابندیوں کی پالیسی پر عمل کرنا ضروری ہے۔ یہی وجہ ہے کہ طالبان پر عائد پابندیوں کی وجہ سے ان کے اکاﺅنٹس بلاک کیے گئے ہیں۔ طالبان ترجمان کی طرف سے فیس بک کے اس اقدام پر ردعمل دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ”دنیا میں آزادی اظہار کے علمبردار ہمارے واٹس ایپ اکاﺅنٹ بند کیے جانے پر جواب دیں۔“

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here