پاکستان کے یوم آزادی پرگوگل کا ڈوڈل بھی تبدیل

0

لاہور (اے ون نیوز)پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر گوگل نے بھی اپنا ڈوڈل تبدیل کر دیا ہے۔

پاکستان کی 74 ویں سالگرہ اور 75 ویں یومِ آزادی کے موقع پر گوگل نے اپنے ہوم پیج کی تصویر ڈوڈل میں بہاولپور کے قریب ”قلعہ دراوڑ“ کی تصویر چسپاں کردی۔قلعہ دراوڑ ایک مغلیہ طرز کا شاہکار ہے جو ناصرف سیاحوں کے ایک پرکشش مقام ہے بلکہ اپنے اندر کئی طرح کے تاریخی حقائق بھی رکھتا ہے۔واضح رہے اس سے قبل بھی گوگل مختلف مواقع پر پاکستان کے حوالے سے خصوصی ڈوڈل جاری کرچکا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here