دنیا بھرمیں فیس بک،واٹس ایپ اورانسٹا گرام کی سروس بحال

0

سیلیکون ویلی(اے ون نیوز)دنیا بھرمیں فیس بک،واٹس ایپ اورانسٹا گرام کی سروس بحال ہو گئی

تفصیلات کے مطابق 6 گھنٹے سے زائد کی بندش کے بعد دنیا بھرمیں فیس بک،واٹس ایپ اورانسٹا گرام کی سروس بحال ہو گئی ہے،تینوں سروسز کی بندش سے دنیا کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا

اس سے پہلے کہا جا رہا تھا کہ گزشتہ کئی گھنٹوں سے بند فیس بک، انسٹاگرام، وٹس ایپ اور کمپنی کی دیگر سروسز کی بندش کی وجہ تلاش کر لی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فیس بک کے ویب نظام میں تبدیلیاں لانے کی کوشش کی گئی اور اسی دوران پورا نیٹ ورک ہی بیٹھ گیا۔

بارڈر گیٹ وے پروٹوکول اپ گریڈ کرنے سے فیس بک کی تمام سروسز انٹرنیٹ سے غائب ہوگئیں۔ بتایا گیا ہے کہ فیس بک، انسٹاگرام اور وٹس ایپ تینوں مختلف سروسز ہیں تاہم ان کا انفراسٹرکچر مشترکہ ہے، اسی باعث ایک سروس کے نظام میں خرابی کی وجہ سے باقی تمام سروسز بھی بیٹھ گئیں۔ فیس بک حکام کا کہنا ہے کہ مسئلے کو جلد سے جلد حل کر کے سروسز بحال کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی سروسز متاثر ہونے کے بعد امریکی اسٹاک ایکسچینج میں فیس بک کے شیئرز (حصص) کی قیمت 5.7 فیصد گر گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here