ایتھنز میں 18 سالہ پاکستانی نوجوان ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

0


یونان (خالد مغل) بتاتے ہیں کہ ایتھنز کے علاقے کالیتھیا میں 10 اکتوبر اتوار کی رات تقریبا ساٹھے دس بجے کریموں اور خاراکوپو کے چوراہے پر ایک ٹیکسی اور موٹرسائیکل کے درمیان حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 18 سالہ موٹرسائیکل سوار نوجوان انیس میر مسیح موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں برطانیہ اب تک خلا میں راکٹ کیوں نہیں بھیج سکا؟وجہ سامنے آ گئی

حادثہ جس وقت پیش آیا اس وقت انیس مسیح ڈیوٹی پر تھا جو کہ موٹر سائیکل پر فوڈ ڈلیوری بوائے کا کام کرتا تھا اور کام پر اس کا دوسرا دن تھا کہ بدنصیب انیس حادثے میں جان کی بازی ہار گیا۔ حادثہ کے فوری بعد ٹریفک پولیس اور ایمبیولینس کا عملہ جائے حادثہ پر پہنچ گیا۔ پولیس نے ٹیکسی ڈرائیور کو ٹیکسی سمیت فوراً حراست میں لے لیا ہے۔ انیس مسیح کا تعلق پاکستان سیالکوٹ سے ہے جو کہ ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتا تھا۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی سفارتخانہ پاکستان ایتھنز فوری حرکت میں آگیا تاکہ پاکستان میں انیس مسیح کے ورثاء سے رابطہ کر کے اس کی لاش کو پاکستان روانہ کیا جا سکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here